سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
25

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا۔ سی پیک منصوبوں پرعملدرآمدکی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔ پاکستان اورچین کے مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے شفافیت اوربدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں ۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا ۔

Leave a reply