سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش

0
22

سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پیک اتھارٹی بل 2020 اور 26 واں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیے،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے جبکہ قومی اسمبلی میں بل کی کاپیاں نہ دینے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔ سی پیک اتھارٹی بل پر ڈپٹی سپیکر نے خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ سی پیک آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی گئی

قومی اسمبلی اجلاس میں تعمیر نو کمپنیز ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ آرڈیننسز میں توسیع کی قراردادوں کی منظوری پر جے یو آئی کی شاہدہ اختر نے احتجاج کیا۔ بابر اعوان نے کہا یہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ پارلیمنٹ آرڈیننس میں توسیع کرسکتی ہے، اگر آج آرڈیننس میں توسیع نہ ہوئی تو ان کی مدت ختم ہوجائے گی۔

نشہ آور اشیا کی روک تھام کا ترمیمی بل 2020قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ،قومی اسمبلی نے انسداد منشیات بل 2020 کثرت رائے سے منظورکرلیا ،انسداد منشیات بل اعظم خان سواتی نے پیش کیا تھا ،بل کے تحت منشیات کے الزام میں کسی ملزم کو 45دن تک تحویل تک رکھا جاسکے گا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایوان کو مفلوج کیا جا رہا ہے، ایوان کا کام کسی آرڈیننس فیکٹری سے لیا جاتا اور ایوان کو شور شرابے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے

وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دے ہے جس کے تحت نئے قانون میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے .دستاویز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی وترقی کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔

سی پیک اتھارٹی اور عاصم باجوہ کے بارے میں ایاز صادق نے سب بتا دیا

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا اعلان،جدید سسٹم لگایا جائے گا

دستاویز میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنےاور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل اور نوٹیفکیشن کا اجراء بورڈ آف انویسٹمنٹ کرے گا۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم کی تھی

سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو این آر او دینے کی کوشش کا پارلیمنٹ میں الزام

Leave a reply