عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

0
30

عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تباہی ہوئی. ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چند ماہ قبل یہاں آیا تھا تو ہر طرف پانی نظر آتا تھا، سیلاب متاثرین نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، کالام، کوہستان اور ٹانک میں بدترین تباہی دیکھی، سوات میں تو دریا کے بیچوں بیچ ہوٹل تعمیر کئے گئے تھے جو کہ سیلاب کی نذر ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبرپختونخوامیں تباہی ہوئی، سیلاب سے پیدا ہونے والے بنیادی مسائل حل ہوگئے، جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، تحائف کسی شخصیت کو نہیں بلکہ ملک کو ملتے ہیں، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بیچا، یہ تحفے آپ کونہیں پاکستان کو ملے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں ،تحائف بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے گئے، ایسی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کی بےتوقیری ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے بھی جب حلف اُٹھایا تو احساس نہیں تھا کہ معیشت کا اتنا بُرا حال ہے، حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ کے قریب تھا، مخلوط حکومت نےپاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچالیا،پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہم پہرہ دیں گے اور عوام سکون سے رات کو سوئیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 8 ماہ باقی ہیں اس میں ہم بھرپور کام کریں گے، اس کے بعد ملک کے 22 کروڑ عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یا خدمت کرنے والوں کو، اگر ہمیں اگلے 5 سال موقع ملا تو ملک کی تقدیربدلیں گے، پاکستان نعروں سے نہیں محنت اور کام سے آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پھر سر اُٹھارہے ہیں، بنوں میں آپریشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہادت پانے والے قومی ہیرو ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اجلاس بلارہا ہوں، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سر کچل دے گی۔

دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق حکومت نے بین الاقوامی برادری کا اعتماد تباہ کردیا۔ ہمیں ملک کی ترقی کےلیے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی بنانا ہوگی۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی مگر سابقہ دورمیں معیشت تباہی کی طرف چلی گئی۔سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ معیشت کی تباہی کا ایجنڈا لانے والے مایوس ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے تھے۔

Leave a reply