سی پیک اتھارٹی اور عاصم باجوہ کے بارے میں ایاز صادق نے سب بتا دیا

0
31
ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

سی پیک اتھارٹی اور عاصم باجوہ کے بارے میں ایاز صادق نے سب بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالہ سے آرڈیننس جون میں ختم ہو گیا ہے، جون کے بعد سے کسی کو تنخواہ نہیں ملی

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ پر وی لاگ کیا تھا، کہ سی پیک اتھارٹی کے حوالہ سے قانون سازی نہیں ہوئی، وہ چیئرمین سی پیک نہیں رہے،آپ سپیکر رہے ہیں اس معاملے کو کلیئر کر سکتے ہیں

جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہماری سی پیک کمیٹی کی ہفتہ پہلے میٹنگ ہوئی تھی، چیئرمین میٹنگ کو چیئر کر رہے تھے اور اس میٹنگ میں ایک سیکرٹری صاحب بیٹھے ہوئے تھے، میں نے سوال کیا کہ سی پیک سے کوئی آدمی میٹنگ میں ہے جس پر ان صاحب نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں، میں نے سوال کیا کہ آپ کون ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری ہوں،میں نے کہا کہ آپکو تنخواہ مل رہی جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں مل رہی، میں نے کہا کہ آرڈیننس ختم ہو گیا،یہ میٹنگ غیر قانونی ہے، اگر آپ نے بیٹھنا ہے تو پیچھے بیٹھ جائیں وہ جا کر پیچھے بیٹھ گئے،

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ان کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں، اس وقت کوئی سی پیک اتھارٹی اور چیئرمین نہیں، اگر جون کے بعد کی سیلری دیں گے تو قانون پر بات آئے گی کیونکہ وہ کام ہی نہیں کر رہے،یہ دیکھیں کہ اب اتنی بحث ہو گئی ہے کہ عاصم باجوہ کے بارے میں، انویسمنٹ انکی امریکہ میں ہے اور امریکہ چین کے تعلقات کشیدہ ہیں، انکو اس بحث سے نکلنا ہو گا، نیشنل انٹرسٹ کی خاطر اگر انہیں دوبارہ چیئرمین لگایا جاتا ہے تو یہ ہماری ریلیشن شپ کے لئے بہتر نہین ہو گا، میں وثوق سے بات کرتا ہوں، میری چینی سفیر اور عملے سے بات ہوتی رہتی ہے اگر وہ دوبارہ آئے تو یہ زیادتی ہو گی،

Leave a reply