سی پی منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے ایک اور زبردست اعلان کر دیا
پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور مضوط دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے. ہم اس منصوبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار اور ثابت قدم ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے افتتاح سے بلوچستان کی سکیورٹی میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ بہتری آئی ہے. اب وہاں پر انفراسٹرکچر بھی بہتر ہے. چینی منصوبوںسے ہر آنے والے دن سرمایہ کاری، ترقی اور سکیورٹی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں. مستقبل میں گوادر کی بندرگاہ ترقی یافتہ ملکوں کی بندرگاہوںکے برابر ہو گی.
انہوں نے کہاکہ پاک فوج سی پی کے تحفظ کیلئے ایک اور ڈویژن تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے. پاکستان کو پچھلی دو دہائیوں میں مسلسل دہشت گردی اور تخریب کاری کی کاروائیوںکا سامنا رہا ہے لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں. اس منصوبہ کی کامیابی سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوںگے اور دشمن قوتوںکے مذموم عزائم خاک میں مل جائیںگے.
یاد رہے کہ سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان اس کے تحفظ اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوششوںمیں مصروف ہے.