سی پیک کب بنے گا ، عاصم سلیم باجوہ نے بتایا

سی پیک کب بنے گا ، عاصم سلیم باجوہ نے بتایا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نجات کے بعد سی پیک پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی تجارت اور باہمی روابط کے فروغ کا مرکز بنے گا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا۔ اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اور معاشی مواقع بڑھیں گے۔ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم متفق ہے کہ سی پیک قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ سی پیک انرجی اور انفراسٹرکچر منصوبوں سے روزگار کے ہزاروں موقع پیدا ہوئے۔ سی پیک سے صنعتی پیداوار بڑھی، یہ منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی کا لازمی جزو ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے بھی چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے ان کی کوششوں کو سراہا اور سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ لاجسٹکل حب میں تبدیل کر دے گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے وزارت میری ٹائم افیئر کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی سے یہ شعبہ ترقی کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن نظام بہتر بنایا جارہا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی لانا اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سفیر نونگ رونگ نے کہا چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی سےکام کر رہی ہیں، چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔

Comments are closed.