گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0
24

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1105مارکیٹس و دکاروباری مراکز کے دورہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریس نے گرانفروشی پر 52دکانداران کو1لاکھ6ہزار سے زائد جرمانہ اور 2کو گرفتار کر لیا۔ضلع میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، فاروق احمد اور ارشد وٹو نے صبح سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھل و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری جیسے مکروہ عمل کرنے والے عناصر کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں اور ان کارروائیوں کو آغاز بڑے کاروباری مراکز اور ذخیرہ اندوزوں سے کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کاروباری افراد کے گوداموں، کولڈ سٹوریج میں دستیاب تمام
آئٹم کا ریکارڈ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس موجود ہونا چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں زائد استعمال کی اشیاء آلو، پیاز، ٹماٹر، لیموں، سیب، کیلا، بیسن، دالیں، چینی، آٹا کے نرخوں، ڈیمانڈ اور سپلائی پر کڑی نظر رکھیں جبکہ خود ساختہ مہنگائی، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور انہیں جیل بھجوایا جائے۔

Leave a reply