اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون

0
38

ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون

خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا جبکہ سول ڈیفینس کو ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھی خصوصی کارروائی ٹاسک دیدیا گیا ہے-
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفینس، صحت، ماحولیات، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سے خصوصی میٹنگ کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد اکرام ملک، محمداختر منڈھیرا، کبیروالا ،میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سرکاری وصولیوں کی رفتار اور دیہی مراکز مال کے قیام کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیہی مراکز مال کے قیام کے لئے تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دیہات تک سطح تک عوام کے لئے کمپیوٹرائزڈ فردات اور انتقالات کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان بنایا جاسکے –

محکمہ ماحولیات کو رہ حانے والے بھٹہ جلد از جلد زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کی ہدایت بھی کی-ڈی او انڈسٹریز نے چینی کے نرخوں ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے قلت بارے شکایات نہیں ملنی چاہئے-اجلاس میں ضلع میں شجر کاری اور تجاوزات خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا-

Leave a reply