مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ، مسافر جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) کالیکی منڈی ریلوے...

طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ...

سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ...

جنوبی پنجاب میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی جی خان میں سخت نگرانی

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )جنوبی پنجاب میں اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نئی چیک پوسٹوں کی تعمیر جاری ہے، جن پر جوائنٹ فورسز تعینات کی جائیں گی جبکہ بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) میں نئی بھرتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بات کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کے دوران بتائی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ کھاد کی اسمگلنگ جنوبی پنجاب میں زرعی پیداوار پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید اسلحے کی اسمگلنگ کے حوالے سے بھی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لہٰذا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کوہ سلیمان میں انفرا اسٹرکچر میں اضافے اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کا بھی حکم دیا۔

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے بریفنگ میں بتایا کہ بین الصوبائی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بارڈر فورس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ بارڈر ملٹری پولیس میں بھی نئی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

16 نئی چیک پوسٹیں تعمیر ہو چکی ہیں، جبکہ جوائنٹ فورسز کی تعیناتی کے لیے 3 بڑی چیک پوسٹوں کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔
کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت 15 سڑکوں کی تعمیر مکمل، جبکہ 8 مزید پر کام جاری ہے۔گزشتہ ایک سال میں 268 اسمگلرز گرفتار، 216 مقدمات درج اور 278 گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں