امام الحق 19 رنز بنا کر پویلین واپس ،پاکسستان کے 44 کے اسکور پر دوکھلاڑی آوٹ

0
24

پاکستان کی دوسری وکٹ 44 اسکورپر گر گئی.امام الحق 19 رنز ہی بنا سکے.پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پاکستان کی جیت کو مشکل میں ڈال دیا ۔ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں‌ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اس کادوسرا کھلاڑی بھی آوٹ ہو چکا ہے .پاکستان کی دوسری وکٹ 44 کے سکور پر گری جب امام الحق صرف 19 رنز ہی بناسکے ..

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے . انگلینڈ سے تازہ ترین کھیل کی خبروں کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے 83 رنز پر 5 کیوی کھلاڑی آوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیئے ہیں.

Leave a reply