کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا
کراچی:کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے؟ خودہی بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ٹیم میں واپسی خوش آئندہے۔ قومی ٹیم میں سلیکشن پربہت خوش ہوں۔
فواد عالم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پرفارمنس کا دباو ہوگا لیکن کوشش کروں گاپرفارم کروں اوردوسروں کوغلط ثابت کروں ۔فواد عالم نے کرکٹ سے اپنی محبت اوروابستگی کو کچھ اس طرح بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ کرکٹ تو میری رگوں میں ہے
فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ پرفارم کرتےرہیں توایک دن دروازہ ضرورکھل جاتاہے۔ جتنی کارکردگی دکھائیں اتناہی سلیکشن کاموقع ملتاہے۔سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمدپرفوادعالم نےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئےسری لنکاٹیم کی آمدسےدنیامیں اچھا پیغام جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسری لنکا ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں فوادعالم کو دس سال بعد قمی ٹیم میں سیلکیٹ کیا گیا ہے ،فواد عالم کی دوبارہ شمولیت پران کے مداح بھی بہت خوش ہیں