نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں آٹھ برس قید کی سزا سنا دی گئی
گزشتہ ماہ سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا ، آج عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا اور نیپالی کرکٹر کو آٹھ برس قید کی سزا سنا دی،عدالت نے سندیپ پر 1500 ڈالر جرمانہ بھی کیا، عدالت نے کہا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی,نیپالی کرکٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم سندیپ کو سزا کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جائیں گے اور اپیل دائر کرینگے،
ستمبر 2022میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لڑکی نےالزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی،جس کے بعد سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور بعد ازاں انہیں ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار بھی کیا گیا،
ایک 17 سالہ لڑکی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 21 اگست کو سندیپ نے اسے کھٹمنڈو اور بھکتا پور کے مختلف مقامات لے گئے اور کھٹمنڈو کے سینامنگل کے ایک ہوٹل میں اسی رات ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
سندیپ لامیچانے نیپال کے لیے 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) بھی ٹیموں کی نمائندگی کی،سندیپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا
ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا