خطرناک ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار

0
29
crime news

خطرناک ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار

تھانہ سروکلے کی حدود میں خطرناک ڈکیت گروہ کے 2ملزمان گرفتار۔20 لاکھ 70 ہزارروپے برآمد

ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کے نگرانی پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 20 لاکھ 70 ہزار روپےجبکہ واردات میں استعمال دو پستول بمعہ کارتوس برآمد۔

تھانہ سروکلے میں ڈکیتی واردات کی رپورٹ موصول ہونے پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کے لئے پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔

ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے ذوالفقار خان ، انوسٹی گیشن افسران اور دیگر آپریشن افسران پر مشتل ٹیم نے ملزمان تک رسائی کے لئے مختلف کاروائیاں شروع کی، پولیس ٹیم نے کاروائیوں کے دوران چند مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا اس دوران پولیس نے واردات میں میں 2ملزمان زاہد عرف مارولد زرخان اور عبداللہ ولد محبت شاہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی رقم 20 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 2پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی ایس پی قاضی عصمت کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی صورت بھی قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے۔پولیس فورس شہریوں کی تحفظ اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پولیس فورس اپنی فرائض منصبی پوری ایمانداری کیساتھ ادا کرتی رہےگی۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Leave a reply