بھائیوں سے پیسے کیوں نہیں منگوائے شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

0
26
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر مظالم اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خواتین اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں، بات بات پر شوہر بھی نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ قتل بھی کر دیا جاتا ہے

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر جہانیاں میں پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو پھندا لگا کر قتل کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کوکہا تھا کہ بھائیوں سے پیسے منگواؤ، بیوی نے بھائیوں سے پیسے نہیں منگوائے جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کی تین بیٹیاں تھیں، پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم قتل کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم شاید نشہ کرتا تھا، ملزم آئے روز اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہتا تھا، اور خاتون کی چیخنے کی آوازیں سنائی دیتی رہتی تھیں، خاتون کو گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

Leave a reply