حکومت کی طرف سے پیٹرولیم بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کا اعلان

0
25

اسلام آباد:حکومت کی طرف سے پیٹرولیم بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور، پٹرولیم ڈویژن میں مانٹرینگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ادھر اس حوالے سے ایڈوزائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم، نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کی گئی ہے

اس اہم اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے بھی کارروائی ہوگی

پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت کی طرف سے یہ بھی پیغام جاری کردیا گیا ہے کہ بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی،

Leave a reply