کرس گیل پر بھی پاک بھارت میچ کا بخار،کون جیتے گا یہ بھی بتا دیا

کرس گیل پر بھی پاک بھارت میچ کا بخار،کون جیتے گا یہ بھی بتا دیا
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق :جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پر بھی ورلڈکپ کے دوران ہونے والا پاک بھارت اہم ترین دنگل سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔
ہر دل عزیز کھلاڑی کرس گیل نے اپنے آپ کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔
اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا جس پر انہوں نے از راہ تفنن یعنی مزاح کہا کہ ’ویسٹ ” جیتے گا.ان کے اس فعل سے کرکٹ کو فائدہ ہو گا اور کھیل کو کھیل تصورکرنے اور سیاست کو کھیل کے اندر داخل کرنے کا معاملے کی نفی ہوتی ہے.واضح رہے کہ بھارت نے ہمیشہ کھیل کو بھی سیاست کی نذر کیا اور دونوں ملکوں کے کشیدہ حالات میں کھیل اور فنون لطیفہ کو بھی متاثر کیا.