کروشیا “یورو زون” کی رکنیت حاصل کرنے والا 20 واں ملک بن گیا

0
41

برسلز:یورپی یونین میں پھر سے جان آنے لگی اور تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کروشیا نے ایک میدان مارلیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی کمیشن کے مطابق کروشیا نے یوروکرنسی کے حوالے سے تمام ضوابط اختیار کر لیے ہیں اور یوں اگلے برس سے اس مشرقی یورپی ملک میں یورو کرنسی رائج ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی 27 رکن ریاستیں ہیں جب کہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک اس وقت 19 ہیں اور اگلے برس کروشیا کے شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 ہو جائے گی۔

حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں یورپی کمیشن نے کہا تھا کہ کروشیا اب یورو کرنسی اختیار کرنے کے اعتبار سے تمام تر شرائط پر پورا اترتا ہے اور اگلے برس یکم جنوری سے وہ کونا کی جگہ یورو اختیار کر سکتا ہے۔

یورپی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ میں کروشیا میں افراط زر چار اعشاریہ سات فیصد رہی، جو مقرر کردہ انتہائی حد سے معمولی سی کم ہے۔گزشتہ برس کروشیا کا بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیدوار کا دو اعشاریہ نو فیصد تھا، جو رواں برس متوقع طور پر کم ہو کر دو اعشاریہ تین فیصد ہو سکتا ہے۔

یاد رہے، کروشیا جولائی 2013 میں یورپی یونین کا حصہ بنا تھا اور تب سے وہ اپنی کرنسی ‘کُونا‘ کی جگہ یورو اختیار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس پورے عمل میں اسے تقریباﹰ دس برس کا عرصہ لگ گیا۔یورپی یونین کا حصہ بننے والی ریاستوں کو یورو کرنسی رائج کرنا ہوتی ہے تاہم یورپی یونین کی رکنیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رکن ریاست کو خود بہ خود یورو کرنسی اپنانے کا حق یا اجازت بھی مل جائے۔ یورو کرنسی کے نفاذ سے قبل یورپی یونین کی رکن ریاست کو یورو کرنسی سے جڑے تمام تر قانونی اور اقتصادی ضوابط کی تکمیل کرنا ہوتی ہے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply