شیخوپورہ: شیخوپورہ میں فصلوں کو آگ لگا دی گئی:گاڑیاں ٹکرا گئیں،لوگ زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے مضافات میں موٹروے پر ارگرد فصلوں کو آگ لگانے کی وجہ سے ہرطرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا
ذرائع کے مطابق اس شدید دھویں کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے ڈرائیورز اپنی گاڑیاں قابو میں نہ رکھ سکے جو تیز رفتاری کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکراتی رہیں۔
موٹروے حکام کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے علاقے خان پور کے قریب گندم کی باقیات کو تلف کرنے کرنے کے لئے کسانوں نے آگ لگائی تھی جس سے موٹر وے پر سفر کرنے والے افراد مشکلات کا شکار ہو گئے۔