ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

0
25
ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ #Baaghi

پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 25 اموات-

باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 24 اموات ہوئی ہیں-


این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47ہزار528 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 737 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.65 فی صد رہی۔

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 69ہزار370 ہو چکی ہے-سندھ میں 3 لاکھ 44 ہزار 223، پنجاب میں 3لاکھ 47 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار 8 ، اسلام‌آباد میں 83 ہزار 400، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700، بلوچستان میں 27 ہزار 7 سو 81 ، آزاد و جموں کشمیر میں 20 ہزار 811 افراد متاثر ہوئے-

سندھ میں 16102 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے پنجاب17196 ، خینر پختونخوا میں 9547 ،اسلام آباد میں 1978 ، بلوچستان میں 1397 ، گلگت بلتستان میں 475 ، آزاد جموں و کشمیر میں 833 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے-

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 تک پہنچ گئی ہے سندھ میں 5 ہزار 566، پنجاب میں 10 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 348، اسلام آباد میں 782، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111، آزاد جموں کشمیر میں 591 اموات ہوئیں-

پاکستان بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 11 ہزار 383 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں –

Leave a reply