سرٹیفکیٹ کے نام پر غیر ضروری ٹیکسز، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

0
22

سرٹیفکیٹ کے نام پر غیر ضروری ٹیکسز، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسپکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹ کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو آبزرویشن بھیج دیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے،صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ 15چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلی ٰاور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے بھی مشاورت کی،اور حکم دیا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس ختم کیا جائے.

وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو اسلام آباد بلایا تو تاجروں نے نہ جانے کا اعلان کر دیا،اس حوالہ سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس ہوا، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا،

تاجروں کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انجمن تاجران پاکستان. {اشرف بھٹی گروپ}،پاکستان انجمن تاجران.خالد پرویز گروپ ،پاکستان ٹریڈرز الائنس،انجمن تاجران لاھور،کے قائدین اشرف بھٹی ، خالد پرویز ، محمد علی میاں ، محبوب علی سرکی ، مجاہد مقصود بٹ و دیگر راہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ھوا، جس میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے 20 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے خطاب کا جو دعوت نامہ موصول ہوا ھے ، اس میں نہ تو کوئی ایجنڈا واضح ھے اور نہ ھی تاجروں کو اظہار خیال کرنے اور مطالبات پیش کرنے کی اجازت کا تذکرہ ھے،!!

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم صاحب کی تقریر تو ٹیلی ویژن پر سنی جا سکتی ھے،اس لئے مندرجہ بالا تنظیموں کا کوئی نمائندہ 20 جنوری کو صرف تقریر سن کر تالیاں بجانے اسلام آباد نہیں جائے گا۔

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

وزیراعظم سےملک بھرکے تاجروں کے وفدکے ملاقات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،ملاقات میں آسان ٹیکس نظام سےمتعلق معاملات پربات چیت ہوگی،وزیراعظم تاجروں کےلیےآسان ٹیکس نظام پراہم اعلان کریں گے

تاجروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں کو وزیراعظم سےملاقات کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے.

Leave a reply