کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

0
120

چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے تحت بننے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا۔

باغی ٹی وی : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا اور یہ آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا۔ اسے 1.72 ارب ڈالر سے مکمل کیا گیا ہے یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کروٹ پاور کے عہدیدار نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف اسی دن تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔کروٹ پاور خصوصی مقصد والی گاڑی ہے جسے چائنا تھری گورجز (سی ٹی جی)کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کرنے کیلیے شامل کیا گیا ہے۔

کروٹ پاور کیلئے 10 سینٹ فی یونٹ ٹیرف کا تعین کیا گیاہے اورآج سے قیمت وصول کرنا شروع کردے گا۔

گزشتہ ماہ بیجنگ میں پریس بریفنگ سےخطاب کرتےہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تقریباً 50 لاکھ مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ دریائے جہلم پر کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ بھی چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعاون کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار جب تمام یونٹس نصب ہو جائیں گے اور فعال ہو جائیں گے تو یہ منصوبہ مستحکم اور سستی 720 میگاواٹ توانائی کی پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

قبل ازیں کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں گزشتہ حکومت کےد ور میں منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، کوشش ہے کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے-

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مضافات میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کیا گیا ہے جو ملک کا پہلا زیر زمین بجلی کا پراجیکٹ ہے ۔منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں ، جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت242.25میگاواٹ ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کاایک زبردست شاہکار ہے۔ اس کا 90فیصد حصہ بلند و بالا پہاڑوں کے نیچے زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے اور ایک دریا کو دوسرے دریا کے نیچے سے گزارا گیا ہے۔ منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو تقریباً پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا ۔ اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 100 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین تعمیر کیا گیا پاور ہاؤس شامل ہیں ۔ پاور ہاؤس میں چار پیداواری یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں موسم کی صورتحال

Leave a reply