کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا جعلی پیر گرفتار

0
70

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والا جعلی پیر گرفتارکر لیا گیا

خیبرپختونخواہ  پولیس نے کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بچے پر تشدد کرتے اور کرنٹ لگاتا نظر آرہا تھا، مذکورہ شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کے جن اتار رہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو  صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ شخص کے سخت کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنے اور کرنٹ لگانے والے شخص کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

خیبرپختونخواہ پولیس ترجمان کے مطابق پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی. پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔

ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پولیس نے ایک کاروائی کےدوران جعلی پیر گرفتار کر لیا.جعلی پیر کی شناخت محمد اعجاز اعوان کے نام سے ہوئی. ملزم نے گلی نمبر2 محلہ امام بارگاہ میں جعلی پیر خانہ بنا رکھا تھا.

پولیس کے مطابق جعلی پیر اعوان کالونی میں آلو چھولے کی ریڑھی لگاتا تھا بعد ازاں اس نے پیر کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا، پیر کے خلاف متاثرہ خواتین نے تھانے میں درخواست دی تھی

ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی کے مطابق ملزم سادہ لوح لوگوں کو تعویذ کے بہانے بھاری نذرانے لے کر لوٹتا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون شکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

چند روز قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا تھا ،متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

Leave a reply