قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل ہو گیا
انکلوژرز کے سٹیپ کی تعمیر تیز،مین بلڈنگ کے فلورز مکمل، پویلین و باکسز کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ سٹیپ کا معائنہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری سٹیپ پر کھڑے ہو کر سٹیڈیم کے ویو کا مشاہدہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ اور انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل دسمبر کے آخری ہفتے تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے، ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ ووٹس پر ہونے کی صورت میں حکومت سے مشورہ کرکے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے، آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے گائیڈ لائن لے کر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگا،ہآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے، کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، چیمپئنزٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے