سی ٹی ڈی اور کراچی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں و مقابلے
سی ٹی ڈی اور کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارراوئیوں اورمقابلوں کے دوران متحد ہ لندن اور لیاری گینگ وار کے 2 دہشت گردوں،2 زخمی ملزموں،منشیات فروش میاں بیوی ،2سگے بھائیوںاورجواریوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث43 ملزموں کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ،مسروقہ موٹرگاڑیاں ودیگرسامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری موسی لین میں مبینہ مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ کا بھتہ خورایک زخمی ملزم عرفان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ 6 مارچ کو لیاری شاہ ولی اللہ روڈ پر واقع کولڈ ڈرنک ڈپو سے 5 لاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی،پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کیبر عرف دادا کو 8 مارچ کے روز ہی گرفتارکرلیا تھا،ملزم عرفان پولیس کوقتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، چھینا چھپٹی اور پولیس سے مقابلے جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ کھارادر پولیس نے موٹرسائیکل چورمحمد ابراہیم کوگرفتارکرکے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ملیر کینٹ پولیس نے ایک ملزم محمد اخترکو گرفتارکرکے اسلحہ، رکشہ اور مسروقہ موٹرسائیکل کا انجن برآمدکرلیا۔ قائدآباد پولیس نے تین ملزمان سید عمر، عبداللہ اورحبیب الرحمن کو گرفتارکرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدکرلی۔
بلوچ کالونی پولیس نی2 منشیات فروش اعجاز خالداورزوہیب کو گرفتارکرکے 700 گرام چرس برآمد کرلی۔عوامی کالونی پولیس نے ایک منشیات فروش خمیسوں خان عرف منو جتوئی کوگرفتارکرکے چرس برآمد کرلی۔ سولجر بازار انوسٹیگیشن پولیس نے دو ڈکیت خرم اور دانیال کو گرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پیر آباد پولیس نے جوئے سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 17 جورایوں علی گل،حسیب، عدنان، محمد سدھیر، نوررحمٰن،نثار احمد،اشتیاق ،صادق، وسیم، اقبال، سعیداللہ،شعیب خان، عبداللہ عرف موسیٰ ، بشیر،اللہ وسائیو ، محمود اور محمد انور کو گرفتارکرکے دا?پرلگی رقم51000، 15 عدد موبائل فونز، 18 عدد کارڈ/تاش و دیگر سامان برآمدکرلیا۔ شاہ لطیف سے پولیس نے منشیات فروش ہجرت عرف سلیم کو گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ کلاکوٹ پولیس نے 3 منشیات فروش محمد مراد،واجد اورامیر جان کو گرفتارکرکی450 گرام چرس برآمدکرلی۔کلری پولیس نے منشیات فروش عبدالوحید کو گرفتار کرکے 290 گرام چرس برآمدکرلی۔رسالہ پولیس نے ایک موٹر سائیکل لفٹروقار کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 90 گرام چرس برآمدکرلی۔