سی ٹی ڈی کارروائی،طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب موٹرسائیکل سے بم برآمد
کراچی میں طارق روڈ کے قریب گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر موٹر سائیکل سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا۔سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب موٹرسائیکل سے بم برآمد کرلیا،جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔کارروائی ایک گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پرکی گئی ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اس گروہ کے خلاف اہم اطلاعات ملی ہیں ، جلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈنے بم سے متعلق رپورٹ تیارکرلی ہے جس کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس لوہےکے ڈبے میں ڈال کر موٹرسائیکل میں لگائی گئی تھی اور بم میں ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ بم کو تیار کرنے میں بال بیئرنگ اور سیفٹی فیوز کا بھی استعمال کیا گیا،بم میں الیکٹرک ڈیٹونیٹر لگایا گیا تھا،بم کو ناکارہ بنانےکے بعد نمونے لیبارٹی ٹیسٹ کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیےگئے۔