سی ٹی ڈی کی کاروائی ،پنجاب سے 22 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے'ترجمان
0
73
ctd police

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے22 دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 152خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 152 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گرد گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں محمد عبداللہ،حمید اللہ،کمال خان ، سید محسن رضا، اللہ دتہ ثاقب ،محمد ندیم، سعد منظر ،معظم حیات، محمد اکرم خان،محمد رمضان،فیروز خان ، محمد زوہیب ہاشمی، محمد شعیب ،یاسر رحمان جگرانوی، آصف خان، سعید خان،سید رسول، امیر اللہ،محمد عمر،انور شاہ ،وارث خان ،محمد احمد اور محمد صدیق شامل ہیں ‘جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان ، القاعدہ ، لشکر جھنگوی اور بلوچستان لیبریشن آرمی سے ہے۔ان افراد کی گرفتاری لاہور ، اٹک، شیخوپورہ، مظفر گڑھ ،ننکانہ صاحب ، بہاولپور ، ڈی جی خان، چکوال ، گوجرانولہ ،لودھراں، میانوالی ، فیصل آباد ، ملتان ، بہاولنگر اور راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 1645 گرام، دستی بم 03، آئی ای ڈی بم 01، ڈیٹونیٹرز 12،حفاظتی فیوز وائر 32 فٹ،28 گولیوں کے ساتھ پستول 04، ممنوعہ کتابیں 09، ممنوعہ میگزین 02،پمفلٹ 212،اسٹیکرز 323،جھنڈے 02،رسید بک 03،موبائل فونز 03 اور 78500 روپے نقد برآمد کئے ہیں ۔ترجمان نے کہا ان مشتبہ افراد نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف 19ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 743 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 27062افراد کو چیک کیا گیا،104 مشتبہ افراد کو گرفتار 76 ایف آئی آر درج جبکہ 23 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply