سی ٹی ڈی کی کاروائی،جے یو آئی رہنما پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی کی کاروائی،جے یو آئی رہنما پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی نے بڑی کاروائی کی، خفیہ زرائع سے مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ ضلع دیر لوئر اورباجوڑ کے بارڈر ایریا انذروں تنگے لنڈے شاہ میں ایک خفیہ مقام پر بڑی تخریبی کاروائی کی غرض سے موجود ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل ہو کر بمقام بالا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا ۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے چھاپہ مارٹیموں پر آندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
چھاپہ مارٹیموں نے اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کرکے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پاکر جس کی شناخت حیات محمد عرف سلمان سے ہوئی۔ مذکورہ دہشت گرد کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن کو درجن سے زائد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
مذکورہ دہشت گرد نے حال ہی میں سید بادشاہ سابقہ تحصیل ناظم جے یو آئی ضلع باجوڑ پرحملہ کرکے ذمہ داری قبول کی تھی جس میں مذکورہ ناظم 06 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو ا تھا۔ صوبائی حکومت نے مذکورہ دہشت کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم مقرر کی تھی۔ کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ، مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے ۔
کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور