سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کاروائی، شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا
ایس ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور ابڑو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد محمد زمین عرف نوراسلام کو خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد سابق امیر فقیر محمد اورنائب امیرگل کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم نے نارتھ وزیرستان میں 2015میں چشمہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، دہشت گرد حملے میں میجر فتح یحیی سمیت دیگر جوان شہید ہوئے تھے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ملزم کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی، علاج کے دوران ملزم کی بائیں ٹانگ بھی ضائع ہوگئی تھی۔ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور بم بنانے کا ماہر ہے، دہشت گرد چمن بارڈر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی پہنچا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے دو دستی بم، فنڈنگ کی رسیدیں برآمد ہوئی ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں پشاور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے،پشاور کے علاقہ ریگی ملاگورہ میں سی ٹی ڈی، پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا،پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے.
27 جنوری کو سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو مختلف واقعات میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوا تھا پشین کےعلاقےسرخاب میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے،جس میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے
ماہ جنوری میں سی ٹی ڈی کا ٹانک میں بھی دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے تھے سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اول خان اورجہانزیب شامل ہیں،دونوں دہشتگردکئی مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے
ماہ دسمبر میں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتارکئے تھے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.
کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا