سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار #Baaghi

سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے اہم کاروائی کی ہے

سال 2016 میں مردان کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا، مردان کچہری خود کش دھماکے میں تین پولیس اہلکاران، 10شہری شہید جبکہ تین پولیس اہلکاران اور 47 شہری زخمی ہوچکے تھے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم ومجرم اشتہاری دہشت گردتلاوت عرف خُلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ جو بمقام غازی بابا چوک محب بانڈہ علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ مردان میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے ۔ دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد تلاوت عرف حُلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ کو گرفتار کرکے جس تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے ۔

اس کے علاوہ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے قبل ازیں مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب دیگر اہم ملزمان الف گل ولد غا نٹول ،سید رحمن و محمد خان پسران الف گل ساکنان مصری آباد مردان اور واخر ولد اکبر خان سکنہ سرو کلے شبقدر چارسدہ کو گرفتار کرکے چالان عدالت کئے ہیں۔

Comments are closed.