دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا ایکشن، 2 کاروائیوں میں کتنے دہشت گرد انجام کو پہنچے؟

0
28

دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا ایکشن، 2 کاروائیوں میں کتنے دہشت گرد انجام کو پہنچے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو مختلف واقعات میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوا ہے.

پشین کےعلاقےسرخاب میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے،جس میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے.

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں ایک اہلکارزخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب سی ٹی ڈی کا ٹانک میں بھی دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں‌ 2دہشتگردہلاک ہو گئے ہیں،واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اول خان اورجہانزیب شامل ہیں،دونوں دہشتگردکئی مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے

Leave a reply