مستنونگ: سی ٹی ڈی کی کاروائی ، 11مبینہ دہشت گرد ہلاک

0
36

بلوچستان: انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) کی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک-

باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر ان کے خلاف کارروئی کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پرمستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا جوان وطن عزیزپرقربان

اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہو گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث دہشت گردوں کوپکڑنے کےلیے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

Leave a reply