سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

0
34
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں کی اور9 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے دہشت گردوں سے 2 آئی ای ڈی بم،دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا،دہشت گردوں سے حفاظتی فیوز ، کیش، گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات کو ہدف بنانا چاہتے تھے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ایک رو ز میں 25 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 7 روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کیے گئے کارروائیوں کے دوران 21 ہزار 111افراد سے پوچھ گچھ کی گئی کارروائیوں کے دوران 36 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے 33 ایف آئی آر درج کی گئیں

قبل ازیں 23 نومبر کو سی ٹی ڈی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو اہم کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی،اسلام آباد میں دو اہم کاروائیاں کیں، اورکالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد ، محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد کمانڈر خالد، محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا،دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

دوسری کاروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ۔مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

Leave a reply