سی ٹی ڈی کی کاروائی،دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے منسلک کالعدم جماعت کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

0
35

سی ٹی ڈی کی کاروائی،دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے منسلک کالعدم جماعت کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس ادارے کی اطلاع پر ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ انوسٹی گیشن. سی ٹی ڈی کی کاروائی،شہر قائد کراچی سے دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے منسلک کالعدم جماعت کا خطرناک دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق SSP انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ،اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی اور انکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انچارج ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ سی ٹی ڈی علی رضا کی سربراہی میں خصوصی پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیں ان ٹیموں نے حساس ادارے کی انٹیلجنس اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی حدود میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، خطرناک دہشت گرد نثار علی عرف شاہ جی کو گرفتار کر لیا ہے

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف بمعہ لوڈ میگزین ، 01 عدد ریپیٹر رائفل ، 01 عدد ہینڈ گرنیڈ ، متعدد اقسام کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں،گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے، جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے مقامی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے نیٹ ورک سے منسلک ہے، اور اپنے نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ چلا رہا تھا ،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اس دوران ملزم نے متعدد افراد کی برین واشنگ کر کے انکو دہشت گردی کی ٹریننگ کے لیئے بیرون ملک بھیجا اور ان افراد کی مالی معاونت بھی کرنے میں ملوث رہا ہے، حالیہ دنوں میں ملزم دہشت گردی کی وارداتوں کے لیئے ایک نیا گروپ تشکیل دے رہا تھا، جس سے آنے والے دنوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کروائی جاتیں، مگر بروقت اطلاع پر گرفتار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بالا ملزم انتہائی شاطر اور چالاک ہے، دہشت گرد نیٹ ورک چلانے کا ماہر ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے.ملزم کے نیٹ ورک میں شامل اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےCTD کی پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

Leave a reply