سی ٹی ڈی کی کاروائی،ٹی ٹی پی کے نام پر کھالیں جمع کرنیوالا گرفتار

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتارکرلئے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارہونے والوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔ گرفتاردہشتگردوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد کرلی گئی ہے

سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے نام پر کھالیں اکٹھی کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف نامی شخص دریاخان میں ٹی ٹی پی کے نام پر کھالیں اکٹھی کررہا تھا۔ملزم سے 12 کھالیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم اس سے قبل فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی.

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

Leave a reply