سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی
راولپنڈی:صحت مندانہ سرگرمیوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس راولپنڈی کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے کرکٹ ٹیم فرینڈلی پولیسنگ کے تحت دیگر مختلف محکموں کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز کھیلے گی اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں کی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف سے خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اقبال کاظمی بھی موجود تھے کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں ہیڈ کوچ انسپکٹر قیصر ستی، عمران علوی کپتان ، ملک بلال نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عاطف وسیم، عامر زمان ،ناصر ایوب، ماجد ستی،کامران اختر،راشد مسعود،نوید حسین،راجہ شہزادہ فیصل،احسان شاہ،ثاقب رضوان،ماجد نیازی،سعد اور محمد سرفراز شامل ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو فراءض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرکٹ ٹیم تشکیل دی گئی ہے تا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی اوقات کے بعد کرکٹ جیسے دلچسپ کھیل کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں ۔