کراچی: نگراں وزیر بلدیات سندھ نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : نگراں وزیر بلدیات سندھ کی جانب نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانےکا حکم بھی جاری کردیا سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔
دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔
محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے، ایف آئی اے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکےگی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔