گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہرفورم پرکشمیرکی آواز بلند کریں گے،کرتار پورراہداری وعدے کے مطابق مقررہ وقت پرکھول دی جائے گی
چکوٹھی جانے والے پاکستانی صحافیوں کو چناری کے مقام پر روک دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کی انتہاکردی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اورادویات کی شدید قلت ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہرفورم پرکشمیرکی آواز بلند کریں گے،کرتارپورراہداری وعدے کے مطابق مقررہ وقت پرکھول دی جائے گی،کرتارپورراہداری کھولنا وزیراعظم عمران خان کا تاریخی اقدام ہے،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان یہ سلوگن پاکستان کی گلی گلی میں پہنچانے کی ضرورت ہے، دنیا کا آج سب سے بڑا چیلنج گلوبل وارمنگ ہے، درختوں کی عدم دستیابی سے آنے والی نسل کی بقا خطرے میں ہے، پانچ سال میں دس ارب درخت لگانے کا وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ درخت لگائیں.
کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسی ہفتے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، ایک دن کشمیریوں کے لئے منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں،وزیراعظم نے کشمیرکازکوسپورٹ کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے،بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،بدقسمتی سے کچھ مسلمان ممالک کشمیر کا زخم محسوس نہیں کررہے ،