سنتھیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش،جنرل حمید گل امریکہ میں کیا آفر ہوئی؟ عبداللہ گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

سنتھیا رچی نے 10سال بعد خاموشی کیوں توڑی، بھارت کی دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، جنرل حمید گل رح کو امریکہ میں کیا آفر ہوا ؟محمد عبداللہ حمید گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

محمد عبداللہ حمید گل کا کہنا ہے کہ سنتھیا کے پی پی پی کے رہنماؤں پر لگائے گئے تمام الزامات تحقیقات ہونی چاہیئں جو اس سب میں ملوث ہیں جن کے خلاف ثبوت ہیں اور ان کی سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے اور اگر اس کے اندر کوئی اور بات نکلی تو یہ ہے سوال ہےکہ کیا پھر سنتھیا کو سزا ملے گی؟

باغی ٹی وی : سنتھیا کو ضرور انصاف ملنا چا ہئے اس میں کوئی دوراہے نہیں کہ اس کے اوپر ظلم ہوا ہے اور کسی بھی خاتون کی عزت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ پاکستان میں مہمان بھی ہیں اور ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا بہت افسوس ہے انہوں جو شواہد لوگوں تک پہنچائے ہیں اپنی عدلیہ اور حکومت پاکستان کے اوپر پورا بھروسہ ہے کہ ان کو وہ انصاف ضرور دلائیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ خاموشی دس سال کے بعد کیسے ٹوٹی ؟

محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں وہ پاکستان میں سیاح بن کے آئیں جس وقت بم اور دھماکے ہو رہے تھے اور حالات دگر گوں تھے تو پھر کیا وہ ایک ایسے ملک میں سیاحت کرنے آئیں تھیں تیسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ دس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ وہ اپنا ذریعہ آمدن بتائیں چوتھا کہ انہوں نے بہت سینئیر لوگوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی ہوئی ہیں تو وہ کس حیثیت میں ملاقاتیں کر رہیں ہیں ایک ایسے ملک میں وہں آئیں سیاحت کرتی رہیں پھر اچانک ایوان بالا تک پہنچ گئیں ہم اور آپ بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو کیا وہاں کے صدور اور وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی جاتی ہیں اور یہ خواہش بیدارتو ہم خود کرتے ہیں نا

محمد عبداللہ نے بتایا کہ میرے والد جنرل حمید نے مجھے بتایا کہ وہ جب 1980ء کی دہائی میں کوبرا ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے فورناکس امریکہ گئے تو انہوں نے باقاعدہ وہاں بیک مین کے طور پرانتہائی خوبرو خاتون کوملازمہ کے طور پر بھیجا انہوں نے کہا کہ وہ مجھے کہیں سے بھی فوجی عورت نہیں لگ رہی تھی انہوں نے اس عورت کو یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ ہماری اسلامی روایات کے مطابق اور خاندانی اقدار کے مطابق میں اس خا تون سے کوئی مدد نہیں لینا چاہتا انہوں نے بتایا کہ دنیا کی تمام مغربی انٹیلی جینس ایجنسیاں عورتوں کا سہارا لے کر کام کرتی ہیں اور بڑی بڑی جگہوں تک رسائی کرتی ہیں

ای مارکر بھی ایک صحافی تھیں جب نواز شریف صاحب وزیراعظم تھے تو انہوں نے ان کے حوالے سے کچھ معیوب باتیں کہی تھیں اس طرح رشینا العین تھیں-

انہوں نے بتایا کہ 40 فائن کرسٹین فئیر نے کتاب لکھی جن کی پہلے بہت آؤ بھگت کی گئی اور وہ افواج پاکستان کے سب سے بڑے آفیشل سے ملیں اور اس کے بعد پاکستان کے لئے اخبارات کی حد تک اچھے بیانات دیئے لیکن جب کتاب لکھی تو بالکل الٹ اور پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان پر انتہائی غلط قسم کے الزامات لگائے اسی طریقے سے کری شیفل نے بھی بڑی گھناؤنی کتاب پاکستان کے خلاف لکھی جبکہ پاکستان نے ہمیشہ سب کو عزت دی اور تعظیم کی لیکن لوگوں نے اس کا غلط مطلب نکالا

انہوں نے امریکی جاسوس کے بارے میں بتایا کہ ریمن ڈیوس نے یہاں آکر قتل کئے وہ جاسوس تھا پوری دنیا کو یہ معلوم ہے اور اس کے بعد وہ نکل گیا اور اس نے کتاب لکھی جو پاکستان کے خلاف اور ٹوٹل جھوٹ کی بنیاد ہے اس کتاب کے اندر ایک روپے کی بھی حقیقت نہیں –

عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ پوری دنیا پر ہندوستان کی بے عزتی ہو رہی ہے اور پوری دنیا پر ان کا ایک مکروہ اور ایک دہشت گردانہ چہرہ ہے وہ ان کا سامنے آگیا ہے بی جے پی کا سب کو معلوم ہے اس کے کیا عزائم ہیں بی جے پی دنیا جہان کے اندر بے نقاب ہوئے اس کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے اوپر اور پاکستان کی کرسی کو بدنام کرنے کی کوشش تو نہیں ہو رہی کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان کو ایک ریپسٹ ریاست کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے یہ وہ تمام سوالات دلوں میں اٹھتے ہیں اور وقت آنے پر بہت ساری جوابات ہمیں ملیں گے –

انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ ان سوالات کے جوابات نہ صرف ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کو حکومت وقت کو بلکہ اعلی عدلیہ کمیشن مقرر کیا جائے –

محمد عبداللہ کے مطابق ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر سنتھیا کی عزت اس ملک میں محفوظ نہیں تھی تو پھر اس ملک سے ان کو بھاگ جانا چاہیئے تھا وہ وہاں رہتیں کیوں رہیں جہاں ان کی جان کو خطرہ تھا عزت کا خطرہ تھا ایک بات بہت ضروری ہے کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں جو اس سب میں ملوث ہیں جن کے خلاف ثبوت ہیں اور ان کی سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے اور اگر اس کے اندر کوئی اور بات نکلی تو کیا پھر سنتھیا کو سزا ملے گی یہ ہے سوال ہے؟

انہوں نے کہا دشمن کے پراپیگنڈہ کا شکار ہو کر صرف تماش بینیوں کی طرح گردن نہیں ہلانی چاہیئے بلکہ خود اس کے اندر خاص طور پر ملک کے نوجوان صحافی حقائق تلاش کرنے کی کوشش کریں

بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات جھوٹے قرار دے دیئے

Leave a reply