سینتھیا اور گلالئی کے مسئلہ پر حامد میر کا منافقت پر مبنی موقف بے نقاب، ملیحہ ہاشمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،صحافی ،تجزیہ نگار ملیحہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سینتھیا اور گلالئی کے مسئلہ پر حامد میر کا منافقت پر مبنی موقف بے نقاب ہو گیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ عائشہ گللائی کی دفعہ حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ میں نے وہ مسجز دیکھے ہیں جو عمران خان نے گلالئی کو کیے۔(جو آج تک نہ میر صاحب، نہ گلالئی سامنے لا سکے)
عائشہ گللائی کی دفعہ حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ میں نے وہ مسجز دیکھے ہیں جو عمران خان نےگلالئی کو کیے۔(جو آج تک نہ میر صاحب، نہ گلالئی سامنے لا سکے) 😂
سنتھیا رچی صحیح ہے یا غلط، لیکن اسکے اس سےکہیں سنگین الزامات پر میر صاحب کا ردعمل قابل دید ہے!😂👇
pic.twitter.com/5vOLa4aikc— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) June 9, 2020
ملیحہ ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ سنتھیا رچی صحیح ہے یا غلط، لیکن اسکے اس سے کہیں سنگین الزامات پر میر صاحب کا ردعمل قابل دید ہے
ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹر پر حامد میر کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں حامد میر کا کہنا تھا کہ سینتھیا رچی والا معاملہ اتنا اہم معاملہ نہیں ہے کہ ہم کرونا، پٹرول کی قلت کے معاملے کو چھوڑ کر اس پر بات کرنا شروع کر دیں ،ایک اور جگہ حامد میر کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کو پاکستانی میڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دینی چاہئے،
عائشہ گلالئی کی طرف سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر حامد میر نے عائشہ گلالئی کو سٹوڈیو میں بلایا اور پروگرام کیا
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ خاتون صحافی ہے،یا بزنس مین ہے یا فلم میکر ہے اس کا کسی کو نہیں پتہ، یہ پاکستان کی ہر دوسری سیاسی پارٹی پر الزامات لگاتی پھرے
عائشہ گلالئی کے میسج پر حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ کہہ کر مسترد کر دینا کہ اسکی انکوائرئ نہیں ہونی چاہئے، یہ غلط ہے ،سیریس معاملہ ہے، عمران خان پر الزامات کاسلسلہ رکنے والا نہیں
سینتھیا کے معاملے پر حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا ہنی ٹریپ میں آ چکا ہے، صحافی ہو یا سیاستدان ہو جب اس طرح کے الزامات آئیں گے تو انکوائری ہونی چاہئے، اس ملک کی خواتین پریکٹکل لائف میں آ کر کیسے کام کریں گی،
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے
قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔
سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے
سنتھیا کے خلاف ایکشن کب ہوگا؟ وہ کیوں اور کس حیثیت میں پاکستان رہائش پذیر ہے؟ سینیٹر سحر کامران
اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا