سینتھیا کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ،رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل عبدالرحمان باجوہ کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، آج ہی دلائل دیں،

رحمان ملک کی جانب سے وکیل عبدالرحمان باجوہ نے دلائل دئیے ،وکیل رحمان ملک نے کہا کہ کیا اب میڈیکل ہوسکتا ہے ؟کیا نوسال بعد ڈی این اے ہوسکتا ہے ؟ اس کیس میں فرنزک شہادتیں ممکن ہی نہیں رہیں، 2011 سے 2020 تک سنتھیا کو نہ کوئی مسئلہ تھا نا انہوں نے کوئی شکایت کی،سنتھیا نے امریکہ کا دورہ بھی کیا وہاں بھی کوئی شکایت نہیں کی، سنتھیارچی نے بینظیر بھٹو کیخلاف ٹویٹ کی جو ابھی بھی ٹویٹر پر موجود ہے، ٹویٹ کی وجہ سے 29 مارچ کو رحمان ملک نے سنتھیا کے کیخلاف ایکشن لیا اس تک کوئی ریپ کی شکایت نہیں تھی،نوٹس لینے کے چھ دن کے بعد سنتھیا نے ایک ویڈیو بیان میں الزامات لگائے گئے،

 

سینتھیا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے شکایت ملنے پرپولیس ایف آئی آر درج کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی آر کے بعد پولیس کو انویسٹی گیشن کرنی ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

بلاول کا دوہرا معیار،ہراساں کا الزام لگانیوالی خواتین کو بلا لیا،لیکن زیادتی کا الزام لگنے پر بلاول رہے چپ

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.