سینتھیا نے رپورٹ میں زیادتی، دھمکیوں کی نوعیت اور ثبوت نہیں پیش کیے،پولیس کا عدالت میں جواب

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں امریکی خاتون بلاگر سینتھیا ڈی رچی کی سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک اور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے کی جس کے دوران ایس پی کمپلینٹس کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا۔تھانہ سیکریٹریٹ نے رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر موقف اختیار کیا ہے کہ سنتھیا رچی کی رپورٹ میں دھمکیوں کی نوعیت اور ثبوت نہیں پیش کیے گئے۔

پولیس کے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 2011  میں سنتیھا کی جانب سے زیادتی کی رپورٹ ایمبیسی یا تھانے میں درج نہیں کرائی گئی۔ایس پی کمپلینٹس کے تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنتھیا نے دھمکی آمیز فون کالز کے نمبرز بھی پولیس کو جمع نہیں کرائے، مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے کے باعث مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے عدالت میں میمو جمع کرا دیا۔ایڈشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی ہے.

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.