ڈی چوک احتجاج، عمران ، بشری کے وارنٹ جاری

کوہسار پولیس نے مقدمے میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے
bushra imran

اسلام آباد: عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پربانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے –

باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے،کوہسار پولیس نے مقدمے میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت شعیب شاہین، علی بخاری عامر مغل شیرافضل مروت، خالد خورشید اور فیصل جاوید کےبھی وارنٹ جاری کئے،انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، ذلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے بھی وار نٹ جاری کیے گئے ہیں،عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر اور صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کیے،عدالت نے علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی کے بھی وارنٹ جاری کیے۔

پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی مراحل میں داخل

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک سے گرفتار 281 ملزمان کو 14 روز کے لیے شناخت پریڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ جبکہ دو خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دو خواتین سمیت 283 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا ملزمان کے وکیل انصر کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے تمام ملزمان کے شناخت پریڈ کی استدعا کی جبکہ ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے شناخت پریڈ کی مخالفت کی، وکیل انصر کیانی نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو چھ دنوں سے پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، شناخت پریڈ کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی موجود ہے۔

جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ ملزمان کی تھانہ کوہسار کے دو مقدمات، تھانہ کراچی کمپنی، مارگلہ، سیکریٹریٹ اور ترنول میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، گرفتار ملزمان کو 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments are closed.