ڈی چوک سے کون بھاگا؟ بشریٰ یا پی ٹی آئی قیادت

bushra

پی ٹی آئی کی سیاست میں جاری تضادات نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، خاص طور پر 26 نومبر کے احتجاج کے بعد، جب بشریٰ بی بی کے بیانیے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے بیانات میں واضح اختلافات سامنے آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اس احتجاج کے حوالے سے عوام تذبذب کا شکار ہیں، کیونکہ دونوں طرف سے پیش کردہ بیانیے ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔

بشریٰ بی بی کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شامل ہونے کے بعد، ان کا پہلا بیان منظر عام پر آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلی ڈی چوک میں رہ گئی تھیں اور قیادت نے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔ اس بیان میں بشریٰ بی بی نے شکایت کی کہ قیادت اور عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا، اور رات ساڑھے بارہ بجے وہ 30 سے 40 کارکنان کے ہمراہ ڈی چوک سے نکل آئیں۔

تاہم، بشریٰ بی بی کے اس بیان کے برعکس، شواہد بتاتے ہیں کہ وہ 11 بج کر 57 منٹ پر علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں فرار ہو گئیں تھیں۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج میں شامل تھے اور نہیں بھاگے، یہ تضاد عوام کے لیے سوالات کا سبب بن رہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان اور قیادت کے بیانیے میں کس کا بیان سچا ہے؟ کوئی نہ کوئی جھوٹ بول رہا ہے۔بشریٰ بی بی کے بیان نے پی ٹی آئی قیادت کو بھی بے نقاب کیا ہے جو انہیں اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی،

ایک اور قابل ذکر پہلو وہ ہے جس میں بشریٰ بی بی نے پٹھان کارڈ استعمال کیا ،بشریٰ بی بی کا بیان میں پٹھانوں کی غیرت کا ذکر کیا اور قوم کو بانٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، ایک اور غیر واضح بیان، شہادت کے بارے میں غیر مبہم بیان۔ بانی پی ٹی آئی کے نام پر شہید ہونے کا بیانیہ، عوام کو گمراہ کرنے کی سازش،شہادت کا رتبہ صرف دین کے لیے، سیاست کے لیے نہیں،

بشریٰ بی بی کا یہ بیانیہ پی ٹی آئی قیادت کی سیاست کے جال کو بے نقاب کرتا نظر آ رہا ہے، جہاں ایک طرف قیادت اپنے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف حقیقت میں بشریٰ بی بی کی باتوں میں تضادات ہیں۔ عوام ابھی تک اس تذبذب کا شکار ہیں کہ آخرکار کس کا بیانیہ سچ ہے، اور کس نے جھوٹ بولنے کی کوشش کی ہے۔اختتاماً, 26 نومبر کا احتجاج ایک نئے سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کے بیانیے میں تضاد سامنے آ رہا ہے۔ سیاست کی پیچیدگیاں اور جھوٹ بولنے کے الزامات عوام کی نظروں میں اہم سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

Comments are closed.