ڈی ایس پیز کی ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس 31جولائی کو ہوگا

0
44

ڈی ایس پیز کی ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس 31جولائی کو ہوگا

لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی )آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈکا اجلاس 31جولائی کو دن 11بجے کمیٹی روم سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں منعقد ہوگا ۔ مذکورہ اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک کی پروموشن کا جائزہ لیاجائیگا ۔ ایس پی رینک پر ترقی کے لیے 77 ڈی ایس پیز کے پیپر شارٹ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں جنہیں گریڈ 17سے 18 میں ترقی دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply