ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستانیوں کی جان سےکھیلنےلگیں :”D WATSON”کی حرکت جان کرمائیں ہوئی پریشان

0
76

اسلام آباد:بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستانیوں کی جان سے کھیلنے لگیں:”D WATSON”کی حرکت جان کرمائیں ہوئی پریشان،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں‌ ملٹی نیشنل کمپنیاں جس بے رحمی سے پاکستانیوں کی جان سے کھیلنے لگیں ہیں یہ جان کرہرکوئی پریشان ہوگیا ہے

اس حوالے سے اسلام آباد سے ایک شہری جوبیان کررہے ہیں وہ سنیں اوراپنے بچوں‌کی جان کی فکرکریں‌، وہ کہتے ہیں کہ !کچھ دن پہلے ہی میں اس بڑے اسٹور پر گیا تھا جس کا نام بلیو ایریا اسلام آباد میں "D WATSON” کے نام سے تھا ، مجھے اپنے 1 سال بجے کے لیے فارمولا دودھ خریدنا پڑا ،

جب میں نے قیمت دیکھی تو مجھے قدرے حیرت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہر جگہ COW & Gates (ایک درآمد شدہ) تقریبا 4200 روپے میں فروخت ہوتا ہے لیکن یہاں وہ 3590 میں فروخت ہورہا تھا ،

وہ کہتے ہیں کہ میں حیران ہوا اورپوچھا کہ ملک میں اس قدرمہنگائی کم ہوگئی ہے کہ 700 روپے کا فرق پڑگیا ہے ، توانہوں نے جواب دیا کہ ہم اپنے صارفین کوسستے داموں‌اشیا فروخت کرتے ہیں‌

یہ صارف کہتے ہیں کہ اس کے استعمال سے میرے بچے کا پیٹ خراب ہوگیا اور آج مجھے دودھ سے آنے والی ایک غیر معمولی بو محسوس ہوئی۔

وہ کہتے ہیں کہ میں پھر حیران ہوا کہ قمیت بھی کم ہے اورپھربچے کو موافق بھی نہیں آیا آخرکیا وجہ ہے تو بڑی احتیاط سے چیک کرنے پرمعلوم ہوا کہ کمپنی نے 18-02-2021 کو بڑی ہوشیاری سے 18-08-2021 میں تبدیل کررکھا تھا وہ کہتے ہیں کہ میں اس پر بہت زیادہ پریشان بھی ہوا اورحیران بھی کہ کس قدربے حس ہے یہ انسان چارآنے کی خاطر

میں نے آپ سب کے لئے نیچے کی تصاویر منسلک کیں ہیں کہ یہ فرق کتنے منٹ میں تھا اور انہوں نے کتنے درست طریقے سے اس نمبر کو تبدیل کیا جس کا مجھے دکان پر نوٹس بھی نہیں آتا تھا ..!

وہ کہتے ہیں کہ میں سب سے عرض کررہا ہوں کہ جب بھی کوئی خریداری کریں اورخاص کربچوں اوربڑوں کی صحت کے لیے ان کی کھانے پینے کی اشیاتوایکسپائری تاریخ کو تسلی دے دیکھ لیا کریں ورنہ پھرمیری طرح سخت پریشانی اٹھانا پڑے گی جس کا کسی کو کوئی احساس نہیں

Leave a reply