دانت صاف کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

0
68

دانت پر پیلاہٹ جمنے کی سب سے بڑی وجہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی نہ کرنا ہے اس کے علاوہ سگریٹ نوشی پان کھانا چکناہٹ والی غذاؤں چائے کافی اور فاسٹ فوڈ کا استعمال وغیرہ دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ ہو سکتی ہے اگر دانتوں کو کسی ڈینٹل سرجن سے صاف کروایا جائے تو کافی زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں اور اس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہوتا دانتوں کی مناسب دیکھ بھال اور دانتوں کو سفید و چمکدار بنانے کے لئے مندرجہ ذیل چند گھریلو ٹوٹکے بتائے گئے ہیں

بیکنگ سوڈا ٹوتھ پیسٹس کا حصہ ہوتا ہے چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر برش کی مدد سے اپنے دانتوں پر لگائیں اس کو معمول بنا لیں کچھ ہی دنوں میں دانت صاف ہو جائیں گے

ایک چمچ ناریل کے تیل سے دانتوں کو دھو لیں اور 15 منٹ تک تیل دانتوں کو لگا رہینے دیں تاکہ دانتوں میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جائیں اور دانت صاف ہو جائیں

سیب دانتوں کی صفائی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اگر کسی وجہ سے آپ دانتوں کی صفائی نہیں کر سکتے تو ایک سیب یا کچھ گاجریں کھا لیں کھیرا بھی بہترین متبادل ہے دانتوں کی صفائی کے لئے سیب کو قدرتی ٹوتھ پیسٹ بھی کہا جاتا ہے

دانتوں پر مالٹے لیموں اور سیب کا چھلکا ملنے سے بھی دانت سفید ہو تے ہیں نمکین گرم پنی دانتوں کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے اور
مسوڑھوں کو صحتمند رکھتا ہے ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی میں مکس کر کے رلھ لیں ٹھنڈا ہونے پر ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں

Leave a reply