داداکےہاتھوں نوجوان پوتی کا قتل ،ملزم گرفتار

0
77

ہری پور کی دورافتادہ یونین کونسل بیڑ کےگاوں کنی کوٹ میں مسماة انم بی بی عمر 17سال کو کچھ دن قبل دادا اپنے گھرلے گیا اپنے گھر رکھا گژشتہ روزانم بی بی کو واپس اپنے والد کے گھرلانا تھا لیکن نہ لایا والدکے گھر۔لاتے ہوئے راستے میں پہاڑوں کےدرمیان پوتی کے۔ساتھ زیادتی کی کوشش کی لیکن جب انم نے داداکی بات نہی مانی تواس پر تشددکیا گیا دادا یاسین نے گھر پہنچ کرانم کی والدہ سے کہا کہ مجھے انم کا نہیں پتہ کدہرگئی ہے مقتولہ انم کی والدہ کے مطابق رات دوبجے بارش طوفان کے وقت دوبارہ جائے وقوعہ پرجاکراس نے شدیدزخمی حالت میں پڑی ہوئی انم کو دوبارہ پتھروں سےمارا۔

متوفیہ انم بی بی کی والدہ زوجہ سلیم کے مطابق انم کے ساتھ اسکے دادا نے مبینہ زیادتی کی ہے۔انم کی نعش آج گاوں کنی کوٹ کے پہاڑوں میں ویرانے سے ملی ہے جسکو تھانہ بیڑکے ایس ایچ او راجہ بشیر نے پوسٹ مارٹم کیلئے ٹرامہ سنٹرمنتقل کیا اور نامزدملزم بچی کا دادایاسین خودنعش کے ساتھ ٹرامہ سنٹر آیا جسکو پولیس نے گرفتارکرلیاہے

جبکہ پولیس زرائع کے مطابق ملزم نے قتل کرنے کا اقرار جرم بھی کرلیا ہے لیکن زیادتی سے انکار کیا ملزم نے کہا کہ میری پوتی کے فون پر رابطےدوسرے کسی شہر کے لڑکے کے ساتھ رابطے تھے جسکی باتیں اور وڈیو فوٹو ہم نے دیکھےاور وہ اس کے ساتھ گھر سے بھاگنا چاہتی تھی۔محھے یہی رنج تھا جس پر میں نے اسے قتل کیا ہے۔ابھی پوست مارٹم کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی تصدیق ہوگی یا نہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید دریافت جاری ہے

Leave a reply