میہڑ:دادو پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو گرفتارکرلیا
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ ) تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے دادو پولیس کو اہم کامیابی حاصل، 10 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا گیا
ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع بھر میں سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران انعام یافتہ ڈاکو گرفتار کرلیا گیا
چیکنگ کے دوران تلاش ائپ ڈیوائس کی مدد سے میہڑ سی آئی اے پولیس کے طارق عباس سولنگی اور دیگر نے بدنام انعام یافتہ ڈاکو امام بخش عرف اِمو چانڈیو کو گرفتار کرلیا،ڈاکو اِمو چانڈیو انتہائی مطلوب تھا جس کے اوپر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا،
جبکہ پولیس کی جانب سے اِمو چانڈیو کے سر کے اوپر مزید 50 لاکھ روپے انعام کی بھی حکومت کو سفارش ارسال کی ہوئی تھی ،ڈاکو امام بخش عرف اِمو چانڈیو کے خلاف قتل، اغوا، ڈکیتی، راہزنی، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم کے 50 مقدمات درج تھے
دوسری جانب زبردست کارروائی پر ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار نے میہڑ سی آئی اے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے