دادو:انڈس ہائی وے پر موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی

میہڑ(باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوائیہ) انڈس ہائی وے پر تھانہ خدا آباد کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پولیس موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دادو میں انڈس ہائی وے پر پیش آئے روڈ حادثے میں پولیس اہلکار روشن ڈیپر اور سائین رکھیو جانبحق ہوگئے۔ جبکہ اے ایس آئی سولنگی اور موبائل ڈرائیور ایاز کولاچی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور حادثے کے ممکنہ اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments are closed.