داعش کا نوخیز بمبار پکڑا گیا ، کیا تباہی پھیلانے والا تھا

داعش کا نوخیز بمبار پکڑا گیا ، کیا تباہی پھیلانے والا تھا

باغی ٹی وی : عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد گروہ داعش کے ایک خودکش نوجوان بمبار کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا کیا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ ان پٹ ملی جس کے بعد انہوں نے داعش کے نوجوان خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق داعش کا یہ نوجوان حملہ آور حملے سے پہلے بغداد میں عام شہریوں کے درمیان حملہ کرنے کا پروگرام رکھتا ہے . ۔ گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ فلاں فلاں لوگوں نے اسے تیار کیا اور صوبہ دیالہ سے بغداد منتقل کیا گیا تاکہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بنا سکے۔

ادھر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ملک کے مشرقی و مغربی علاقوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ اس درمیان داعش کے دہشت گردانہ اقدامات میں جاں بحق ہونے والے عراقی شہریوں کی اجتماعی قبر کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں الحشدالشعبی کی مغربی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے شہر الرمادی کے شمال میں آپریشن کر کے داعش دہشتگردوں کے تین اڈوں کو تباہ کردیا۔الحشدالشعبی کے جوانوں نے صوبہ دیالہ کے نفت خانہ پہاڑی علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں انجام دیں اور داعش کی ایک سرنگ کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ۔

درایں اثنا صوبہ دیالہ کے جلولاء علاقے کے اطراف میں واقع الغرہ ٹیلوں پر ایک بم دھماکہ ہوا ہے جبکہ داعش کے ایک گودام کا پتہ لگا کر اسے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر جنگی ساز و سامان اکٹھا کر رکھا تھا -صوبہ صلاح الدین کے طوزخورماتو علاقے کے اطراف میں بھی ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک عراقی چرواہا جاں بحق ہوگیا۔

Comments are closed.